اک کڑوا سچ اک تلخ حقیقت۔ اسباب کیا ہیں۔ ہمیں حکم تھا کہ ۔"کائنات میں گھوموں پھرو اسے تسخیر کر لو" ہم نے سائنس کو دشمن کہا۔ ٹیکنالوجی کو دجالی آلہ کہا۔
حکم تھا اپنے گھوڑے تیار رکھو ۔تیار رکھو جو قوت تم سے بن پڑے۔ہم نے قوی ہونے کے بجائے قدرت پر سب چھوڑ دیا۔
حکم تھا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو۔ تفرقے میں نہ پڑو۔
ہم نے شیعیہ کافر۔ بریلوی بدعتی۔ دیوبندی تکفیری۔ جماعتی زیبرے اور نہ جانے کیا کیا بنا لئے۔
حکم تھا اطاعت کرو اللہ اور اس کے رسول کی۔
ہم نے ایران کی۔ سعودیہ کی، امریکہ کی اور ائی ایم ایم کی تابع فرمانی جاری کر دی۔
ہمیں حکم تھا کہ عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو،
ہم نے کبھی پاؤں کی جوتی۔ کبھی رکھیل کبھی نچنیا بنا دیا۔
حکم تھا کہ رزق حلال کھاؤ تاکہ برکت ہو،
ہم نے دو نمبری بلکہ دس نمبری کو شیوا بنا لیا۔
حکم تھا بدکاری کی طرف نہ جانا۔ شراب برائیوں کی ماں ہے،
ہم نے پارٹیاں شادیاں اس سے رنگین کر دیں۔
حکم ہوا سود نہ کھانا یہ اللہ اور اس کے رسول ص سے اعلان جنگ ہے۔
ہم نے ورلڈ بنک ائی ایم ایف اور اسٹیٹ بنک کو اوڑھنا بچھونا بنا لیا۔
ہم تھا صفیں سیدھی رکھنا ۔ مظلوم کی مدد اور ظالم کا مقابلہ کرنا۔
ہم نے سب 9 لاکھ فوج پر چھوڑ دیا اور خود ظالم کی فلمیں گانے پیسا لگا کر دیکھنا ٹائم پاس بنا لیا۔
حکم تھا کہ نیت اچھی رکھنا اور فیصلہ اعمال پر ہوگا۔
نیت تو خدا حافظ اعمال کا پلڑہ بھی خالی رہا۔
کیا شکوہ جواب شکواہ کروں کہ لاہور سے بھی چھوٹا ملک سب پر بھاری ہو چکا ہے۔
فلسطینیوں نے یہودیوں کو اپنی بنجر نکارہ کوڑیوں کے مول بکنے والی زمینیں یہودیوں کو لاکھوں ڈالروں کے عوض بیچیں اور اج وہ خریدار پورے ملک کے مالک بن بیٹھے۔
پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے شہر ربوہ \ مسلم نگر میں بھی یہی ہو رہا ۔ مقامی لوگوں نے قادیانیوں کو ہزاروں کی زمینیں لکھوں میں بیچیں آج وہ علاقہ نو گو ایریا بن چکا۔
کشمیر میں انڈیا کی آبادیاں جاری ہیں ہندوؤں کو اباد کر کے مسلم اکثریت کو ختم کیا جا رہا ہے۔
ان تمام حالات کے باوجود ہمارا طرز عمل کیا ہے؟؟ اپنے محافظوں کا مذاق اپنے غازیوں کی تذلیل اور اپنے شہدا پر الزامات۔
آئیں اک اور منظر کشی کریں۔ عراق ہستہ بستہ ملک زبردست فوج ماضی قریب میں اٹھائیس ملکوں سے بیک وقت جنگ کر رہا۔ پر الزام آیا کہ مہلک ہتھیار بنا رہا ہے۔ عالمی دباؤ بڑھا تو تلاشی دیے دی ۔ امریکہ کو یقین ہو گیا کہ کچھ بھی نہیں ہے تو حملہ کر دیا صرف اٹھائیس دن میں ملک فتح کر لیا جامع مساجد انیگریزوں کے فوجی اڈے بن گئے۔ وجہ عوامی تقسیم۔ شیعہ سنی میں ملک بٹ گیا۔ عید والے دن صدام کو پھانسی ہوئی ایک مسلک روتا رہا اور ایک جشن مناتا رہا نتیجہ امت کی تقسیم ۔
لیبیا ۔ امیر ترین ممالک میں شامل تھا ۔ ملکہ برطانیہ اور بش تک سے تعلقات والے معمر قذافی جو محسن پاکستان بھی ہے (ایٹمی پاور بننے کے لئے مالی مدد دی لاہور قذافی اسٹیڈیم اسی کے نام ہر ہے) کے غلام 13 قبائل کھڑے ہوئے ہر اسلحہ ان کا ملا اور چند ماہ میں یہ باغیوں کا ہتھوں قتل اور ملک کھنڈر میں تبدیل۔
شام میں بشار الاسد کے غلاف سنیوں میں وہ نفرت پیدا کی گئ جو عراق میں صدام کے خلاف شیعوں میں کی گئی تھی۔ نتیجہ خانہ جنگی ۔ شام تباہ ہوا اور پھر خلافت کے نام پر فتنہ اٹھایا گیا داعش۔ دولت اسلامیہ عراق فی شام۔ مسلم عراق شام لیبیا میں اپس میں زبردست قتل عام کرتے رہے زندہ جلانے زندہ دفنانے اور جسم میں سوراخ کرنے تک ہر ظلم کیا گیا۔ یو ٹیوب لر ویڈیوز موجود ہیں۔
داعش کا خلیفہ مارا گیا ترکی نے اس کی بہن کو گرفتار کیا تو معلوم ہوا یہ اسرائیلی تھے
۔
خیر مضبوط ترکی کو توڑنے کے کوشش ہوئی فتح اللہ گولن نے فوجی بغاوت کرانے میں مدد دی مگر عوام نے اس کو ناکام کر دیا۔
پاکستان میں ڈرون حملے کئے گئے سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی جہازوں نے فوجی جوانوں کو شہید کیا اور پوری کوشش کی کہ پاکستان کو غصہ دلا کر جنک شروع ہو۔ مگر ناکامی ہوئی تو دہشتگردی کروائی گئی۔ کلبھوشن گرفتار ہوا۔ طویل جنگ لڑی گئی جیت ہوئی۔ شیعیہ سنی لڑائی کی کوشش ہوئی روالپنڈی میں راجہ بازار مسجد حملہ محرم میں سازش ہوئی مگر علماء کرام نے اس سازش کو ناکام کیا اور اتفاق برقرار رہا۔
واپس چلیں شام ۔ شام کی پہاڑیوں پر اسرائیل نے قبضہ کیا۔ یو این میں فیصلہ شام کے حق میں آیا تو امریکہ نے ویٹو کر دیا۔
سعودیہ عرب نے یمن کا محاصرہ کیا اور ان پر بمباری ہوئی۔ یمن میں سومالیہ جیسے حالات بنے۔ ایران مدد کو پہنچا تو امت کی پھر تقسیم ہوئی۔
حال میں امریکہ ایران تنازعہ تب متنازع ہوا جب امریکہ نے ایرانی جرنیل پر ڈرون حملہ کیا اور بدلے میں ایران نے امریکی بیس پر میزائل حملہ کیا۔ مگر جلد بازی میں ایک پسنجر پلین مار گرایا، اور اپنی سمندری پیٹرول پارٹی بھی میزائل سے اڑا دی۔
لبنان کی 80 فیصد کمائی بیروت کی بندرگاہ سے ہوتی تھی جو 6 سکینڈ میں اڑا دی گئ۔ یوں لبنان بھی ختم سمجھیں۔
اب جائزہ لیں پاکستان کے جغرافیہ کا۔
پھر اس کے ازلی دشمن کا۔ اور پھر اپنی افواج پر فخر کریں۔ جنہوں نے 7 گنا بڑے دشمن سے چار جنگیں لڑی سینوں سے بم باندھ کر دھرتی کا دفاع کیا اور سیک ان۔ بھی دشمن کے قبضہ میں نہیں گیا ۔ ہاں دشمن کا علاقہ کھیم کھرن ان سے چھین لیا جو اج بھی پاکستان کا حصہ ہے۔
71 کی جنگ میں شکست اور غازیوں کی تذلیل بھی اس قوم کا شیوہ بلکہ وطیرہ بن چکا۔ 90 ہزار پتلونون کا طعنہ دینے والوں کو بتا دوں کہ وہاں صرف 26 ہزار 400 فوجی تھے باقی جو بھی نان بنگالی تھا پولیس میں پوسٹ آفس میں ریلوے میں تجارت میں سب کو گرفتار یہ قتل کر دیا گیا۔ جو بھی پنجابی پٹھان سندھی بلوچی ملا قتل ہوا۔
وجہ کیا تھی اس قتل کی دشمن کا پروپیگنڈہ اور مکتی ںاہنی کی کاروائیاں کبھی کہا جاتا پاک فوج بنگالی عورتوں کی عزت سے کھیل رہیں کبھی کہا جاتا کہ بجٹ کھا رہی ایسے ان کے دلوں میں نفرت پیدا کی گئی۔ یہی کام آج پی ٹی ایم کر رہی ہے جو پا ک فوج کو پنجابی فوج کہتی ہے اور شہدوں کا مذاق اڑاتی ہے اسلام کا تمسخر بناتی ہے اور مکتی باہنی طرز پر کبھی ڈاکٹر شازیہ کا کیس تو کبھی لاپتہ افراد کیس لاتی ہے۔ علی وزیر اور محسن داوڑ کہا کرتے تھے 40 ہزار جوان لا پتہ ہیں۔ عدالت نے لسٹیں مانگیں تو 14 ہزار کی دی جن میں سے زیادہ تر بیرون ممالک میں ٹریس کئے گئے ہیں۔
فوج کی ایوایشن کا شعبہ اپنا کام با خوبی کر رہا ہے۔
فوج کا انجینئر نگ کا شعبہ نت نئ ایجادات کر رہا ہے۔ فوج کا تعلقات عامہ کا شعبہ دنیا تک آواز پہنچا رہا ہے ۔ تم اسے میوزک کہو یا جو بھی۔
فوج نے روس کو توڑا۔ انڈیا کو کنٹرول میں رکھا اور امریکہ کو جکڑا ہوا ہے ۔ یاد رکھو تم لا الہ اللہ والے 22 کروڑ ہو اور انڈیا میں چالیس کروڑ مگر پھر بھی وہ جوتے بھی کھاتے ہیں اور جئے شری رام کا نعرہ بھی لگاتے ہیں۔
اپنے افواج کی قدر کرو ۔
نہیں کر سکتے تو شرم کرو
یہ بھی نہیں کر سکتے تو اپنی تنقید بھی نہ کرو۔
پاک فوج زندہ باد۔
اسرائیل کو بتانا کہ سب عرب ممالک پر قبضہ کر لو مگر پاکستان سے ملاقات ابھی باقی ہے ۔ ہر مزائیل کی رینج اور ہر جوان کی نظر دہلی سے یروشلم تک ہے
۔
تحریر
رفاقت نزیر لیکچرار انگریزی

ConversionConversion EmoticonEmoticon